گاڑیاں خریدنے والوں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) پاک سوزوکی کی طرف سے سوزوکی آلٹو سمیت اپنی دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ دنوں اضافہ کیا ہے جو یکم مارچ 2024ءسے نافذ العمل ہو چکا ہے۔

 

 

کمپنی کی طرف سے سوزوکی آلٹو کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 1لاکھ 10ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت 80ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اور وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمتوں میں 95ہزار اور وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں 1لاکھ 10ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد وی ایکس کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے اور وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ سوزوکی آلٹو ایک 660سی سی گاڑی ہے، جو آر سیریز 3سلنڈر پٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے اور پاکستانی مارکیٹ میں کافی مقبول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close