شیر افضل مروت کے قتل کا منصوبہ، کس نے اجرتی قاتلوں کو1لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی؟ پی ٹی آئی رہنما کے سنگین الزامات

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے۔

 

 

 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ملک کی ایک بڑی سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے اُن کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے، میرے قتل کا منصوبہ پاکستان کی بڑی سیاسی شخصیت نے بنایا ہے۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دبئی میں اجرتی قاتلوں کو میرے قتل کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی گئی ہے۔اُن کا کہناتھا کہ ثبوت سے نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ سب کچھ مریم نواز کے ایما پر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close