گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر کو ایوان میں لانے کا حکم

اسلام آباد(پی این آئی)گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر کو ایوان میں لانے کا حکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔مرزا آفریدی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر علی ظفر نے مطالبہ کیا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، وہ 9 مئی سے زیرِ حراست ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ان کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری کی سینیٹ کے اجلاس میں شمولیت لازم ہے، کل صدارتی الیکشن ہے، اعجاز چوہدری کا حق ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں۔۔۔۔۔علی ظفر نے کہا کہ ہم اپنے سینیٹر کو صدارتی الیکشن کے لیے نہ بلا سکیں تو ہمارے لیے شرم ناک ہو گا، ہم اس معاملے پر عدالتوں سے کیوں مدد مانگیں؟ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری علیل ہیں، ان کو جگر کے مسائل ہیں، میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر اعجاز چوہدری کا پمز میں معائنہ کرایا جائے، اعجاز چوہدری کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے۔علی ظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ آپ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں، اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ان دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شمولیت لازم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ مزرا آفریدی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔مرزا آفریدی نے کہا کہ اعجاز چوہدری کا حق ہے کہ وہ صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالیں، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں