ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، صدر کا بیان

واشنگٹن(پی این آئی)ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، صدر کا بیان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بارے میں پیوٹن کو میرا پیغام سادہ سا ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، یوکرین مسئلے پر ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے دوران کہا کہ ارکانِ کانگریس اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے میری حوصلہ افزئی کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، یوکرین کو خوراک اور ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھیں گے، امریکا اور دنیا بھر میں جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ سیاسی افراتفری کے لیے امریکا میں کسی کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکا میں کسی کو جمہوریت کے خلاف سازش کی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جب اقتدار ملا تو معیشت تباہی کے دہانے پر تھی، کورونا کی وباء کا بہادری سے مقابلہ کیا، معیشت کو مستحکم کیا، سابق امریکی صدر نے اپنے حامیوں کو جمہوریت پر حملے کے لیے اکسایا۔امریکی صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا ہے کہ امریکا نیٹو ممالک کا ممبر ہے جو جمہوری ریاستوں کا اتحاد ہے، امریکا کو وال اسٹریٹ نے نہیں عام آدمی نے تعمیر کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا میں 3 سال میں ڈیڑھ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کیں، ملک میں بے روزگاری کی شرح کم ترین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close