پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ۔۔۔۔۔۔۔۔اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لے لیا۔پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس میں خواتین کی 21 مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کی 3 نشستوں پر حلف لیا گیا ہے۔حلف لینے والوں میں سعدیہ مظفر، فضا میمونہ، عابدہ بشیر، مقصودن بی بی، عامرہ خان، صومیہ عطاء، راحت افزا، رخسانہ شفیق، تحسین فواد، فرزانہ عباس، شگفتہ فیصل، عظمیٰ بٹ، ماریہ طلال، ساجدہ نوید، نصرین ریاض، افشین حسن، آمنہ پروین، شہر بانو، زیبا غفور، روبینہ نذیر اور سیدہ سمیرہ احمد شامل ہیں۔

اقلیتوں کی نشستوں پر طارق مسیح، وسیم انجم اور بسرو جی نے حلف اٹھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شور شرابہ کرتے اور نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ یہ نشستیں ہمارا حق تھیں جو ہم سے چھین کر دوسری پارٹیوں کو دی گئیں۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے جہاں آکر انہوں نے نعرے لگائے اور شور شرابہ کیا۔پنجاب اسمبلی میں وزراء مختلف محکموں کی سالانہ کارگردگی کی رپورٹس ایوان میں پیش کریں گے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کی سالانہ کارگردگی رپورٹ، جوڈیشل اکیڈمی کی سالانہ رپورٹ اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ کارگردگی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 9 بجے طلب کیا گیا تھا جو ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close