پنشنرز کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پنشنرز ویلفیئرایسوسی ایشن کاپریس کلب کے باہر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج،سیکرٹری جنرل پی پی ڈبلیو اے چودھری ریاض مسعود نے قیادت کی۔

 

 

 

احتجاج میں چیئرمین ریلوے پنشنرز موومنٹ راناغلام محمد ، ڈاکٹر رحمت علی چودھری، محمد اسلم انجم ، نیر ندیم قاضی، محمد حسین وٹو ، روح الامین یوسفزئی سمیت دیگر محکموں کے ریٹائرڈ ورکرز نے شرکت کی۔مظاہرین کی جانب سے پنشنرز کی میڈیکل الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا، تمام ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ اور پنشنرز کی پنشن میں 100 فیصد اضافےکا مطالبہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close