کہیں بارشیں اور کہیں برفباری، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی سے موسم دلفریب ہو گیا۔

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ اور خیبرپختونخوا شہر کے مالاکنڈ میں بارش جبکہ ضلع استور میں برفباری ہوئی۔آج بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گا۔ادھر گوادر، چمن، قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گلیات اور گرد و نواح میں بھی بادل برس پڑے جس سے سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں مزید برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close