عمر ایوب کو روک دیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم عدالتی احکامات کے ساتھ اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے آئے، ہمیں جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی۔۔۔۔ اڈیالہ جیل کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ کہاں ہے رول آف لاء؟جیل سپرنٹنڈنٹ نے کورٹ آرڈرز کو رد کردیا، جہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ ملک نہیں چل سکتا۔۔۔۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم عدالتی حکم کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے آئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close