پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے مریم نواز سے معافی مانگ لی

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے مریم نواز سے معافی مانگ لی۔۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی کا مریم نواز بلا شبہ میری بہن اور بیٹی کی طرح ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت میں نے مریم نواز سے متعلق انتہائی غلط بات کی۔جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی لاہور کے صدر جمیل اصغر بھٹی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے متعلق جذبات میں آ کر غلط بات کر گیا، مریم نواز ہمارے ملک کی لیڈر ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر ان سے معافی مانگتا ہوں۔

صدر پی ٹی آئی لاہور جمیل اصغر بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز سمیت کسی بھی خاتون سے متعلق ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، خواتین کی عزت کو ہمیشہ ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں خواتین کو ہمیشہ بہن اور بیٹی کے روپ میں دیکھتا ہوں، پارٹی قائدین اور کارکنوں سے درخواست ہے کہ ہرکسی کی ماں، بہن اور بیٹی کی عزت مقدم سمجھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close