آمد رمضان، حکومت کاکیلے اور پیاز کی برآمد سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)رمضان میں پیاز اورکیلے کی برآمد پر پابندی لگانے کا امکان ہے،وزارت تجارت نے فیصلہ رمضان میں کیلے اور پیاز کی مناسب قیمت پر فراہمی کیلئے کیا ہے۔

ایکسپورٹرز کا کہنا ہےکہ ملک سے پیاز اورکیلے کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگ گئی ہے،چیف سیکرٹری پنجاب کی تجویز پر وزارت تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنےکی ہدایت کردی۔تجویزکی گئی ہےکہ رمضان کےاختتام تک ایران اور افغانستان کو کیلےکی ایکسپورٹ معطل یا بند رکھی جائے، وزرات تجارت نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو خط میں کہاکہ مڈل ایسٹ اور خلیجی ریاستوں کو پیاز کی ایکسپورٹ بھی بند رکھی جائے۔وزارت تجارت نےٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو فوری سرکاری ونجی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کردی۔بھارت کےپیازکی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستان میں پیاز کی قیمت بلند ترین سطح پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close