رمضان کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اہم اعلان کردیا

پشاور (پی این آئی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس11 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

 

 

 

پشاور میں ہونیوالے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

 

 

 

دوسری جانب موسمی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا ، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ جواد میمن کے مطابق پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔ ہر سال کی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ڈومینز میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں