محمود اچکزئی نے صدارتی الیکشن میں بڑی حمایت حاصل کر لی

اسلام آباد (پی این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے،ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے بی این پی نے صدارتی انتخابات میں محمود خان اچکزئی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ساجد ترین کا کہنا تھا آٹھ فروری کو بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بولی لگا کر خریدی گئیں، ہماری جماعت کسی بھی صورت سیاست سے محروم نہیں ہے، اپنی جدوجہد ہمیشہ جاری رکھیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close