امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، اہم پیشرفت ، قاتل کون نکلا؟

لاہور(پی این آئی)امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، اہم پیشرفت ، قاتل کون نکلا؟ ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بالاج کو قتل کرنے والا شخص مالشیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان نے بتایاکہ لاہور میں شوٹر کی کمی کی وجہ سے مالشیے سے کام لیا گیا،مالشیا نے بالاج ٹیپو کے قریب جا کر اوپر سے فائر مارے۔ ْ۔۔۔۔۔۔۔

شہر میں گینگ وار کے لئے شوٹرز میں کمی پولیس کی کامیابی ہے پولیس یا تو شوٹرز کو پکڑ چکی یا باقی شہر سے فرار ہوچکے ہیں جبکہ کیس کی مذید تفتیش جاری ہے،جلدکیس کومکمل کرلیاجائے گا۔یاد رہے امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔امیر بالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو بھی2010 میں درینہ دشمنی کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close