گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

 

 

 

سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محمکوں میں ملازمتوں پرپابندی کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close