الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے جو فیصلہ آیا ہے وہ جمہوریت کی پیٹھ میں آخری خنجر ہے، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کاکام سینیٹرز ،صدر، وزیراعظم اور صدر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور نامکمل اسمبلیاں ان انتخابات کو مکمل نہیں کرسکتیں، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو سیٹیں ابھی نہیں دیں، ہم نے کہا تھا صدر اور وزیراعظم کے الیکشن سے قبل یہ فیصلہ کردیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 کی شق 6 ڈی میں درج ہے کہ کامیابی کے تناسب سے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کہتا ہے اگر کوئی آزاد امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیتا ہے تو اُس جماعت کو مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔ آئین کے آرٹیکل 51 میں بھی مخصوص نشستوں کا ذکر ہے، کامیابی کے تناسب کے حساب سے ہمیں قومی اسمبلی میں 29 نشستیں ملنی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close