بڑی اداکارہ کی تین سال سے خفیہ شادی کا انکشاف

ممبئی(پی این آئی)بڑی اداکارہ کی تین سال سے خفیہ شادی کا انکشاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب ریاست کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے گزشتہ تین برسوں سے دہلی کے پائلٹ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی ہے۔سونم باجوہ پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا تھا۔سونم باجوہ نے ناصرف پنجابی بلکہ ہندی، تیلگو اور تامل انڈسٹریز میں بھی کام کر رکھا ہے.خوبرو اداکارہ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے دل حال ہی میں زیرِ گردش خبروں کے سبب ٹوٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ کے مطابق 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا نے ایک ’ریڈ اِٹ، Reddit‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سونم کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والے پائلٹ، رکشیت اگنی ہوتری نامی لڑکے سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close