اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب خان کو قائد حزب اختلاف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمرایوب وزیراعظم کے انتخاب میں بھی پارٹی کے امیدوار تھے اور وہ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری بھی ہیں، تاہم آج قومی اسمبلی اجلاس میں سرکاری ٹی وی نے عمر ایوب کی تقریر کے دوران نشریات بند کردی تھی۔بتایا جارہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد سپیکر ایاز صادق نے وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے والے مخالف امیدوار عمر ایوب کو خطاب کی دعوت دی تو سرکاری ٹی وی نے ان کی تقریر شروع ہوتے ہی نشریات بند کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں