کراچی ( پی این آئی ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے صدورتی الیکشن میں محمود اچکزئی کو ووٹ دوں تاہم پارٹی کا فیصلہ واجب ہے کہ ایسا نہ کروں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں اپوزیشن کی نشستیں ہوں گیں ہم وہیں بیٹھیں گے، جنہیں پتا تھا میں ان کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بنوں گا انہوں نے تجوریوں کے منہ کھولے، سیاست دانوں کو اپنی کمٹمنٹ رکھنی چاہیئے، پی ٹی آئی سے متعلق جو مؤقف تھا وہ اب بھی ہے لیکن ہم چاہتے ایسا ماحول بنے کے اختلافات دور ہوسکیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس سال 8 فروری کو الیکشن ہوئے تھے اس کے نتائج کو مسترد کردیا تھا جو شواہد سامنے آرہے ہیں ہمارے مؤقف کی تصدیق کررہے ہیں، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی خریدی گئی ہے، 2024ء کے انتخابات کی دھاندلی نے 2018ء کی دھاندلی کا ریکارڈ توڑ دیا، پارلیمنٹ اپنی حمایت کھورہی ہے، ہم نے تحفظات میں پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا، ہمارا کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ صرف عوام کا ہے، قوم ان کو تسلیم نہیں کرے گی، ہم نے جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کافیصلہ کیا، ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا اس کو تسلیم نہیں کرتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں