بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔

 

 

تاہم بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش / ہلکی برفباری کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، کشمیر ،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور با لائی /وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 47، پتن 37، دیر (لوئر 34، اپر 21)، کاکول 30، دروش 29، بالاکوٹ 24، میر کھانی 17، سیدو شریف، چترال 13، چیرات 05، ڈی آئی خان (سٹی 04، ائیرپورٹ01)، تخت بھائی 04، پاراچنار 03، باچا خان (ائیر پورٹ 02)، پشاور (سٹی، ائیر پورٹ01)، پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 44، ائیر پورٹ 39)، نارووال 31، مری 13، جہلم 07، منگلا 06، اسلام آباد (سید پور 06، زیرو پوائنٹ 05، ایئرپورٹ 03، گولڑہ 02، بوکرا 01)، قصور 05، لاہور (ائیر پورٹ 04، سٹی 01)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 04)،اٹک 04، نور پور تھل 03، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 41، ائیر پورٹ 32)، راولاکوٹ 27، کوٹلی 23، گڑھی دوپٹہ 15، گلگت بلتستان: چلاس 31، بونجی 08، گلگت 06، استور 05، گوپس اور اسکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

برفباری (انچ): مالم جبہ 11، میرکھانی 03، پاراچنار میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ، قلات ، کالام منفی 08،میر کھانی، کوئٹہ ، سمنگلی منفی 05،اسکردو منفی 04، ژوب منفی 03، گوپس ،بگروٹ، ہنزہ ، مری میں منفی 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close