ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں ایک مکان کے کمرے کی بوسیدہ چھت گر گئی۔

حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، لاشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا۔پولیس نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close