چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی(پی این آئی) چینی کی قیمت میں مزید اضافہ۔۔۔۔۔۔۔۔ یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے ہی بازار سے مہنگی فروخت ہونیوالی چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے پہلے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی جو 142 روپے کلو کے حساب سے خریدی گئی اور اخراجات ملا کر تقریبا 155 روپے کلو تک پڑے گی۔یوٹیلٹی سٹورز پر چینی پہلے ہی بازار سے مہنگی 155 روپے کلو مل رہی ہے جبکہ بازار میں 145 روپے سے 150 روپے کلو تک دستیاب ہے۔ اب یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں