پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ہوگیا

دبئی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں بھی مارچ 2024ءکے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات حکومت نے سپر 98پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، جس کی قیمت 2.88درہم(تقریباً217روپے) فی لیٹر سے بڑھ کر 3.03درہم (تقریباً 228روپے) فی لیٹر ہو گئی ہے۔اسی طرح ای پلس کیٹیگری پٹرول کی قیمت 2.69درہم (تقریباً 202روپے)فی لیٹر سے بڑھا کر 2.85درہم (تقریباً215روپے ) فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.99درہم (تقریباً 225روپے) سے بڑھا کر 3.16درہم (تقریباً 238روپے) فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close