نگران حکومت نے پابندیاں ختم کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی ) نگران حکومت نےجاتےجاتے کابینہ ارکان اورسرکاری افسران کےغیرملکی دوروں پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نےتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ غیر ملکی دوروں سے متعلق29جنوری 2024ء کاخط واپس لےلیا گیا،جس میں نئی حکومت کے قیام تک غیر ملکی دوروں پر پابندی لگائی گئی تھی ۔ کابینہ ڈویژن کے مراسلے کے مطابق غیرملکی دوروں سےمتعلق تمام کیسز کو 26اکتوبر2018 ء کی پالیسی کےمطابق نمٹایا جائے گا۔قبل ازیں نگران حکومت نے نگراں حکومت نے نئی آنے والی حکومت کیلئے معاشی روڈ میپ وضع کرتے ہوئے پی آئی اے سمیت خسارے کا شکار اداروں کی نجکاری پر زور دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں آئی ایم ایف سے جلد نئے قرض پروگرام کے لئے معاہدہ ناگزیر قرار دے دیا گیا۔

اپنی رپورٹ میں وزارت کا کہنا ہے کہ غیرمقبول فیصلوں سے معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، نئی حکومت ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے ضروری اصلاحات کرے، حکومتی ملکیتی اداروں میں گورننس اور مالی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی، مشکل اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف سے میڈیم ٹرم سہولت لینا ہوگی۔ وزارت خزانہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ نگران حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت اہداف پورے کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں