سردار ایاز صادق اسپیکر منتخب، پہلا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(پی این آئی)سردار ایاز صادق اسپیکر منتخب، پہلا تہلکہ خیز بیان۔۔۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی کے 23 ویں اسپیکر منتخب ہونے والے سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عامر ڈوگر نے ہمیشہ بڑا بھائی کہا ہے اور انہیں بھائی بن کر دکھاؤں گا۔انہوں نے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاللّٰہ کا شکر گزار ہوں کہ تیسری مرتبہ اس منصب پر منتخب ہوا، عامر ڈوگر کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اس جمہوری عمل کو مکمل کرایا۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ اپنی نامزدگی پر قائد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آصف زرداری کا شکر گزار ہوں کہ تیسری مرتبہ اعتماد کیا،

ایم کیو ایم کا بھی شکرگزار ہوں کہ دوسری بار اعتماد کا ووٹ دیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ سب کی مدد سے سیاست میں اتفاقِ رائے پیدا کروں، میری دونوں جانب سے گزارش ہے کہ اختلاف کریں لیکن جمہوری انداز میں، سیاست میں تلخیاں پاکستان کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔قومی اسمبلی کا 23 واں اسپیکر منتخب ہونے کے بعد سردار ایاز صادق نے سنی اتحاد کے اسپیکر کے امیدوار عامر ڈوگر کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا، ان سے گلے ملے، انہوں نے بیرسٹر گوہر، حامد رضا اور عمر ایوب سے بھی مصافحہ کیا۔یوسف رضا گیلانی نے پُرجوش طریقے سے گلے لگا کر ایاز صادق کو مبارک باد دی۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر ایوان سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق سےمخاطب ہو کر کہا کہ آپ کا ہر عمل ملک و ملت کے مفاد میں ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں