راجہ پرویز اشرف پر دفعہ 302 لگادی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) راجہ پرویز اشرف پر دفعہ 302 لگادی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران لطیف کھوسہ اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے درمیان مکالمہ ہوا۔لطیف کھوسہ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، آپ نے کل 302 ممبران سے حلف لیا، تعزیرات پاکستان میں 302 قتل کی دفعہ ہے۔۔۔۔۔۔۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کل آپ نے 302 لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت شروع ہوا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا بطور بائیسویں اسپیکر آج عہدے کا آخری دن ہے۔مسلم لیگ ن کے اسپیکر کے لیے امیدوار سردار ایاز صادق اور سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار برائے اسپیکر عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے شہزادہ گشتاسپ اور ن لیگ کی منیبہ اقبال نے حلف اٹھا لیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے دونوں نو منتخب ارکانِ اسمبلی سے حلف لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں