نئی حکومت کی مدت کے حوالے سے بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

راولپنڈی(پی این آئی)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مانگے تانگے کی حکومت زیادہ عرصہ چلنے والی نہیں،پی ڈی ایم ٹو جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پرویز الٰہی نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تبدیل کرکے ہارے لوگ کس منہ سے حلف اٹھا رہے ہیں،چھوٹے لاڈلے نے پہلے بڑے لاڈلے کو فیل کیا، اب نہا دھو کے پھر آ گئے ہیں،عہدوں کی بندر بانٹ عوام کو قبول نہیں،ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، میرے دور کے منصوبوں کی نقل ہے،پیسے ان کے پاس ہیں نیں، ایئر ایمبولینس کہاں سے چلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close