بم نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوگیا، ایک شخص ہلاک

تہران (پی این آئی )ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوا جس میں مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

جنگ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دو مبینہ دہشت گرد سڑک کنارے دیسی ساختہ بم نصب کررہے تھے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ دھماکے سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close