میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیڈ اور اسٹریچر پہنچا دیئے گئے

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میواسپتال کی ایمرجنسی میں نئے اسٹریچر اور بیڈز پہنچا دیے گئے۔یاد رہے کہ مریم نواز کی جانب سے مریضوں اور تیمارداروں کے مطالبے پر گزشتہ روز میواسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو نئے اسٹریچرز اوربیڈز دینے کا حکم دیا تھا۔

مریم نواز کی ہدایت پر میو ایمرجنسی بلاک میں نماز کی جگہ بھی مختص کردی گئی ہے۔خواتین ڈاکٹرز اور اسٹاف کے لیے نماز کی الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close