بارشیں ہی بارشیں ، ایمرجنسی نافذ

کراچی(پی این آئی)بارشیں ہی بارشیں ، ایمرجنسی نافذ۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم اے) سلمان شاہ نے بریفنگ دے دی۔بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ کے شمالی علاقوں میں آج رات سے 2 مارچ تک بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے وسطی علاقوں میں یکم مارچ کو بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے،

شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جھل مگسی اور خضدار کے پہاڑی سلسلے سے بارش کا پانی سندھ میں آئے گا، بارش کی وارننگ ہے اس لیے ہمیں اپنی تیاری مکمل رکھنی ہے۔صوبائی سیکریٹری آبپاشی نے کہا کہ کراچی میں 3 ڈیمز بنائے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں نکاسی آب کے مسائل کوحل کیا جارہا ہے، کراچی واٹر بورڈ کارپوریشن کے پاس 53 سکشن مشین والی گاڑیاں ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے کہا کہ کراچی میں بارش سے شارع فیصل پر پانی کا دباؤ آتا ہے، نکاسِ آب کے لیے مشینری کے ایم سی کو دیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک انتظامات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس شروع ہوچکا ہے اور زائرین بڑی تعداد میں ہیں، سیہون میں زائرین کے لیے سہولیات کا بندوبست کیا جائے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close