صدر کا انتخاب، الیکشن کمیشن نے اہم بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدر کا انتخاب، الیکشن کمیشن نے اہم بیان جاری کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت کاغزات نامزدگی جمع کروانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائے گا ، 2 مارچ دن 12 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے ۔دوسری جانب 16 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس آج کچھ ہی دیر میں ہونے جارہاہے جہاں اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close