علی محمد خان نے بانی پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف کا معاہدے کی حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی)علی محمد خان نے بانی پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف کا معاہدے کی حقیقت بتا دی۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوتے وقت شفاف انتخاب کا وعدہ لیا گیا تھا۔پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ ہم نے وہی نشاندہی کی ہے کہ کیا آپ نے یقین دہانی کر لی آزاد شفاف الیکشن ہوا ہے؟انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی ملک، ادارے یا کسی بھی مداخلت کے حق میں نہیں۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ایبسلوٹلی ناٹ پر ہم نے اپنی حکومت قربان کی، ملک کی سلامتی اور بقاء پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close