اہم سیاسی جماعت کا انتخابی نتائج سے متعلق بڑا مطالبہ سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) فوری طور پر جعلی نتائج کالعدم قرار دے۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعتراف کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس کوئی جواز نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج 9 اور 10 فروری کو جعلی فارم 47 کے مطابق سنائے گئے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم جیسی ریجیکٹڈ پارٹی کو جعلی فارم 47 کے نتائج کے مطابق عوام پر مسلط کیا گیا، فارم 45 کے مطابق ایم کیو ایم کراچی کے کسی ایک پولنگ اسٹیشنزسے بھی نہیں جیتی۔اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ہی ایم کیو ایم کو بیلٹ پیپرز کی بکس فراہم کردی گئیں تھیں، بیلٹ پیپرز بکس کے ذریعے دھاندلی میں ناکامی پر انہیں فارم 47 کے مطابق جتوا دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں