آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ،پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

اےآروائی کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو لکھے خط کے مندرجات جلد میڈیا سے شیئر کئے جائیں گے، پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کی ہدایت پر آئی ایم ایف کو خط تحریر کیا۔خط میں انتخابی دھاندلی کے ملکی معیشت پر اثرات کا ذکر کیا گیا۔یاد رہے خبر ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے۔ آئی ایم ایف کو معاہدے سے قبل سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھنے کی درخواست، آئی ایم ایف نے خط کے حوالے سے بھیجی گئی ای میل کا جواب نہیں دیا، آئی ایم ایف نے ای میل میں بتایا کہ ابھی تک کوئی خط موصول نہیں ہوا ۔پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط سیکرٹری انفارمیشن رؤف حسن کی جانب سے بھیجا گیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرکے خط سے متعلق میڈیا اور عوام کو آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں