بالاج ٹیپو قتل کیس، قریبی دوست گرفتار

لاہور(پی این آئی)بالاج ٹیپو قتل کیس، قریبی دوست گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، امیر بالاج کے قتل میں معاونت کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری کو قتل کیے گئے امیر بالاج ٹیپو کے کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج کو قتل کرانے کے الزام میں پولیس نے احسن شاہ نامی 1 شخص کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احسن شاہ امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، قتل کے وقت احسن شاہ پاکستان میں موجود نہیں تھا اور اس نے ہی امیر بالاج کے مذکورہ شادی میں جانے کی ملزمان کو اطلاع دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس نے ملزم سے اہم انکشافات کی توقع کی ہے۔واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کر دیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ امیر بالاج کے قتل کا ملزم مظفر حسین طیفی بٹ اور گوگی بٹ کا ملازم تھا۔ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کی ٹریول ہسٹری کا بھی پتہ چل گیا ہے، وہ 19 فروری ہی کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرونِ ملک فرار ہوا تھا۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نامزد دوسرا ملزم گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ہے، گوگی بٹ کے 4 گن مین پولیس نے حراست میں لیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close