لودھراں(پی این آئی)مفت راشن کہاں تقسیم ہو گا؟لودھراں میں رمضان المبارک میں 1 لاکھ 37 ہزار مستحقین کو مفت راشن پہنچایا جائے گا۔اس بات کا اعلان لودھراں کے ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے جاری کیے گئے بیان میں کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مستحقین کے راشن میں گھی، آٹا، چینی، دالیں، بیسن اور چائے کی پتی شامل ہو گی۔ڈپٹی کمشنر لودھراں کے مطابق مستحق افراد کو موبائل پر پیغام ملے گا، جس کی تفصیل انتظامیہ کو بھی ملے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ مستحقین کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا مقصد عزتِ نفس مجروح ہونے سے بچانا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی میں خود کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں