محکمہ موسمیات نے تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے 29 فروری سے 2 مارچ تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا، یہ سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ یکم اور 2 مارچ کو اسلام آباد اور راولپنڈی ،مری گلیات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 29 فروری سے 1 مارچ تک پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال دیر، سوات، کرک بونیر، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، پشاور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں 29 فروری سے 1 مارچ تک کوئٹہ ،زیارت، چمن بارکھان،سیف اللہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر تیز برفباری کا امکان ہے۔ سندھ میں 1 مارچ سے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری اور 1 مارچ سے گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ برفباری کے باعث علاقوں میں روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close