ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر

لاہور(پی این آئی)ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ میں تاخیر برقرار ، پنجاب کے مختلف اضلاع کے ہزاروں لائسنسوں کی پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، چنیوٹ سمیت دیگر اضلاع سے اپلائی کئے گئے لائسنس تاخیر کا شکار ہیں۔ لائسنس کی پرنٹنگ اور ڈلیوری میں تاخیر سے شہری پریشان ہیں۔ لاہور کےعلاوہ دیگراضلاع کے لائسنس ٹریفک ہیڈکوارٹر قربان لائنز سے پرنٹ ہوتے ہیں۔ٹریفک پولیس پنجاب کےمطابق لائسنس کے حصول کی زائد درخواستوں کی وجہ سے پرنٹنگ پر لوڈ بڑھا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق رش کم کرنے کیلئے3 شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔ زیادہ مسئلہ آن لائن اپلائی کرنیوالے درخواستگزاروں کا ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close