سوشل میڈیا پر لیک آڈیوسے متعلق مصطفیٰ کمال کا ردعمل آگیا

کراچی (پی این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے سوشل میڈیا پر رابطہ کمیٹی کی آڈیو لیک میں اپنی اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔

سوشل میڈیا پر لیک آڈیو میں مصطفیٰ کمال یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ن لیگ سے مذاکرات کے لیے پہنچے تو لگا جیسے بن بلائے گئے، جیسے کوئی دروازہ کھول کر اندر آجائے تو آپ بولتے ہیں کہ اچھا آجاؤ۔انہوں نےمزید کہاکہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا، الٹا کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے ایم کیوایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، اس لیے ایم کیو ایم سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔بعدازاں مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر لیک آڈیو ان کی ہی ہے۔ ا ن کا کہنا تھاکہ آڈیو لیک ہونے سے واضح ہوگیا ایم کیو ایم لندن کے لوگ اب بھی رابطہ کمیٹی میں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close