پیٹرول کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

حکومت نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گا۔وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close