فواد خان کے مداح تشویش میں مبتلا

کراچی(پی این آئی)فواد خان کے مداح تشویش میں مبتلا۔۔۔۔۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔فواد خان کا شمار پاکستان کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت ہی کم نظر آتے ہیں۔اُنہوں نے گزشتہ روز کافی عرصے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ ’بیٹ‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔اداکار نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بس صرف اتنا بتایا ہے کہ یہ ہر دھڑکن کی کہانی ہے جسے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔

اُنہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔تاہم، پروجیکٹ کے پوسٹر کے مطابق، یہ 1 مارچ کو ریلیز ہوگا جس میں فواد خان کے ہمراہ دانیال نیم، عرفان جنیجو، شاہویر جعفری اور جنید اکرم بھی مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔فواد خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر ان کے کچھ مداح اس تشویش کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں کہ آخر اداکار کا یہ نیا پروجیکٹ کوئی ویب سیریز ہے یا کوئی فلم ہے اور یہ کس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگا۔دوسری جانب، کچھ مداح طویل عرصے بعد اداکار کی انسٹا گرام پر نئی پوسٹ دیکھ کر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close