پیپلز پارٹی کے لیے 3 وزارتیں

لاہور(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے لیے 3 وزارتیں۔۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی، پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب سے منتخب پیپلز پارٹی کے اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close