سینیٹ اور صدارتی انتخابات ،پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نےبلوچستان، سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کردیا۔

پاکستان پیپلز پاریٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سےعوامی نیشنل پارٹی کےوفدنے ملاقات کی ، جس میں اے این پی کےنومنتخب ایم پی اےزمرک خان،سینیٹرداؤدخان اورسینیٹرعمرفاروق شامل تھے۔اس موقع پراے این پی کے وفدکی جانب سے سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کیا گیا۔ایم پی اےزمرک خان نےبلوچستان میں حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے ملاقات میں بلوچستان کی حکومت سازی میں بھی مزید متحرک کرداراداکرنےکااعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close