فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

 

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ15ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10گرام سونا بھی 600 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرکمی سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔

 

 

 

دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کےمطابق 24 قیراط ایک گرام سونا کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 243.65 ریال رہی،جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 223.34 ریال، 21 قیراط کی قیمت 213.19 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹ میں18 قیراط ایک گرام کی قیمت 182.74 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 142.13 ریال میں دستیاب رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close