شاہد خاقان عباسی نے حکومت کے قیام سے قبل ہی خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ڈیلی ویجز کی حکومت بن جائے گی ، جب پیپلز پارٹی کو بات پسند نہ آئی تو حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔

 

 

شاہد خاقان نے کہا کہ جو الیکشن لڑتے ہیں انہیں پتہ ہوتا ہے کہ وہ جیتے یا ہارے ، جو لوگ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں ہر چیز کا پتہ ہوتا ہے ، جو لوگ جیتے بغیر اسمبلیوں میں بیٹھیں گے وہ کام نہیں کر پائیں گے ، اور جو لوگ الیکشن درست نہیں کرا سکتے اس ملک کا نظام بھی نہیں چل سکتا ۔آپ کے انتخابات متنازعہ ہو گئے ہیں لوگ قبول نہیں کر رہے ، جو الیکشن ملک کو استحکام دیتے ہیں وہ آج انتشار کی وجہ بنے ہوئے ہیں ، ملک میں بڑے عجیب سے حالات ہیں شائد ہمیں اس کا اندازہ نہیں ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ نواز شریف نے وکٹری سپیچ کیوں کی ، اگر میں وہاں ہوتا تو میں ضرور مشورہ دیتا کہ وہ یہ سپیچ نہ کریں ،اب ہم سب دعا ہی کر سکتے ہیں کہ جو حکومت آئےوہ ڈیلیور کر سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں