تازہ ترین

سابق وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کو نشانے پر رکھ لیا

ویب ڈیسک (پی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 3 بڑی جماعتیں نئی سوچ دینے میں ناکام رہی ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوچھتا ہوں کیا الیکشن مہم میں کسی جماعت نے ملک کے مسائل کی بات کی، کوئی پلان دیا؟انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ایسی جماعت ہو جو ان کی تکلیف کی بات کرسکے، ہمارے پلیٹ فارم کا مقصد سیاسی جماعت بنانے کا نہیں تھا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگر آپ فیصلے نہیں کرسکتے، آگے نہیں چل سکتے تو حکومت بھی نہ بنائیں،اگر آگے چلنا ہے تو تفریق ختم کریں، اسٹیک ہولڈر ایک پیج پر نظر آئیں۔اُن کا کہنا تھا کہ نیب کو ختم نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا، اگر نیب کا ادارہ رہے گا تو کوئی افسر کام نہیں کرے گا۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف نے بھی کچھ نہیں کیا، 16 ماہ کی حکومت نے بھی کوئی کام نہیں کیا، تمام جماعتیں اس دوران اقتدار میں رہیں لیکن کچھ نہ کرسکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں