حکومت لینا نہیں چاہتے تھے، مرکزی لیگی رہنماء کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حکومت لینا نہیں چاہتے تھے، لیکن بندھے ہاتھوں کے ساتھ حکومت کا حصہ بن رہے ہیں، بعض نوازشریف میں نوازشریف کے ساتھ دھوکا کیا گیا، یہ قوم اور ریاست کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔ انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن حقیقت یہی ہے کہ بعض نوازشریف میں نوازشریف کے ساتھ دھوکا کیا گیا، بغض نواز شریف میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ نوازشریف کے نظریے اور سوچ فکر کو یہ تاثر دینے کی کوشش دی گئی کہ شاید ہم نے دفن کردیا ہے، ہم اس نظریے کو دفن نہیں ہونے دیں گے،

یہ حقیقت نہیں ہے کہ مجھے نوازشریف کے نام پر ووٹ ملے اور نوازشریف کو ہروا دیا جائے یا ان کی کامیابی کو مشکوک بنا دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔یہ نوازشریف کے ساتھ ہی نہیں بلکہ قوم اور ریاست کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ یہ حکومت ہم کسی طور پر نہیں لینا چاہتے تھے مگر اس سسٹم کو بچانے کیلئے ریاست کو جو آئندہ مالیاتی اداروں سے ڈیل میں جانا ہے اس کو دیکھتے ہوئے بندھے ہاتھوں کی ساتھ ہم حکومت کا حصہ بن رہے ہیں۔کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ میرے حلقے میں انقلاب آیا اور ساتھ والے حلقے این اے114 میں انقلاب نہیں آیا۔

سینئر ن لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ جو لوگوں کے تبصرے میں سنتا ہوں جو لوگ کہتے ہیں کہ انقلاب بکا ہے یا انقلاب کو ووٹ ملے ہیں تو پھر این اے 114 میں انقلاب نہیں آیا ،جو خود آئین قانون کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کی بات کرنے والا ہے، جو جیلیں کاٹننے والا ہے پھر تو این اے 115 میں انقلاب کا ووٹ تو اسے ملنا چاہیے تھا۔ میاں نوازشریف اپنی سیٹ رکھیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ جماعت کرے گی، لیڈرشپ بھی جماعت کے فیصلوں کو ہی آن کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close