مفت بجلی دینے کا فیصلہ کب تک ہو گا

کراچی (پی این آئی) مفت بجلی دینے کا فیصلہ کب تک ہو گا، مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں کیا اعلان کرینگی؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

سینئر رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری نےبتایا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کی کیا شرائط ہوتی ہیں اس کے بعد مفت بجلی دینے کا فیصلہ کریں گے۔مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں ہیلتھ کارڈ سے متعلق روڈ میپ دیں گی ۔ یوتھ پروگرام مریم نواز کا آئیڈیا تھا۔۔بیورو کریسی کے ذریعے حکومت چلانے کا تاثر غلط ہے۔مریم نواز اپنے لئے جس کابینہ کا انتخاب کررہی ہیں وہ نوجوان اور تجربہ کار لوگوں مجموعہ ہوگی۔مریم اورنگزیب اور دیگر خواتین انکی معاونت کریں گی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ (ن )لیگ کے پاس بھی مریم نواز کے سوا وزیراعلیٰ کے لئے کوئی دوسری چوائس نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں