شیر افضل مروت نے آئی ایم ایف سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہمارا سب کچھ طے کر رہا ہے تو الیکشن آڈٹ بھی طے کرے۔۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں دیوارسے لگایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ درست ہے۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کیا ہمیں قرضوں کی زیادہ ضرورت ہے قانون کی حکمرانی سے؟ ہم کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف قرضہ دے مگر الیکشن آڈٹ کے ساتھ، اب ان کو یاد آیا کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا مگر ان کو بنیادی انسانی حقوق یاد نہیں،

پہلے بھی اگر کسی کو غلط جیل میں ڈالا گیا تو وہ غلط ہوا۔۔۔۔۔ شیر افضل مروت نے سوال کیا کہ کیا بحیثیت قوم ہمیں بنیادی حقوق سے زیادہ قرضے کی ضرورت ہے؟ جو نہیں چاہتے کہ پاکستان دیوالیہ ہو وہ لوگ قانون کے سامنے سرنگوں ہوجائیں، یہ سب کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہیے کہ اقتدار ضروری ہے یا قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں