سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کیخلاف عدالت کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا

کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں قاسم سوری کی آمدن سے زائد اثاثے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنےکا حکم چیئرمین نیب کی درخواست پر دیا۔ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکرکو نوٹس جاری کردیا اور حکم دیا کہ عدم پیروی پر مزید کارروائی کی جائے گی۔عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر کو پیشی کیلئے 15 روز کی مہلت فراہم کی ہے۔ عدالت نے کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close