کراچی(پی این آئی)پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی جان کس طوطے میں ہے؟جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی سیاسی جان اقتدار کے طوطے میں ہے۔یہ بات جماعتِ اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق 2 بجے میڈیا سے گفتگو کریں گے، الیکشن میں دھاندلی کے بعد کی صورتِ حال پر مشاورت کے لیے جماعتِ اسلامی یوتھ کا ہنگامی اجلاس آج منصورہ لاہور میں ہو گا۔ترجمان جماعتِ اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق یوتھ لیڈرز سے خطاب کریں گے،
اجلاس میں الیکشن میں دھاندلی کے بعد کی صورتِ حال پر مشاورت ہو گی۔۔۔۔۔۔انہوں نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی نے سب سے زیادہ ٹکٹ یوتھ کو دیے، انتخابات میں مسلسل دھاندلی کے بعد نتائج پر یوتھ افسردہ ہے، ملک بھر میں جماعتِ اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔قیصر شریف کا کہنا ہے کہ دھاندلی اور جھرلو پر خاموش نہیں رہیں گے، جھرلو بے نقاب کرنے کے لیے تمام آئینی و جمہوری راستے اختیار کریں گے، 26 فروری کو اسلام آباد میں جمہوریت بچاؤ کانفرنس ہو گی۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، الیکشن کے عمل کا مکمل آڈٹچاہتے ہیں، تحقیقات کے لیے اعلیٰ عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن ذمے داری پوری کرنے میں 100 فیصد ناکام ہو گئے، اداروں کی مداخلت ختم ہوئی نہ ہی تاریخ سے سبق سیکھا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں